کوئی شہباز شریف کیخلاف یہ کام کر کے تو دکھاۓ۔۔۔ خورشید شاہ حکومت کو سیدھے ہوگئے

عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے نہیں چلانے دینگے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی شہبازشریف کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لاکر تو دکھائے ،حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلاسکے گی ،سپیکر ،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی وجہ سے پارلیمنٹ چلانے کی کوشش کی ۔


پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سپیکر اسدقیصر کو پریشان کر دیا ہے، سپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردوبدل کا اختیار نہیں ہے ،سپیکر کو صرف پارٹی کی درخواست پر ردوبدل کا اختیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی ارکان ایوان میں رقص کرتے رہے ہیں ،حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی کو ایسا ہی کرنا پڑے گا،خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے نہیں چلانے دینگے ،عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کی جا رہی ہے 

خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کرکے فائدہ لے گی،ایم کیو ایم کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے ،ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے نہ سمجھیں گے ۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی،وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎