سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے

شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، ذرائع سعودی سفارتخانہ۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

سعودی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔

ذرائع سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎