دیوانوں کا کھیل سب کو پُرجوش کردے گا

پی ایس ایل سیزن فور کیلئے شائقین بے قرارہیں۔ ایونٹ شروع ہونے میں صرف 2 دن باقی ہیں۔


متحدہ عرب امارات کے صحرا میں کرکٹ کی بہار آنے والی ہے۔ سیزن 4 کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ افتتاحی میچ کیلئے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھرپور پریکٹس سیشن ہوا۔ کھلاڑیوں نے ڈین جونز کو کرکٹ آسٹریلیا کے ہال فیم میں شمولیت پرمبارکباد بھی دی۔

ملتان سلطانز، لاہورقلندرز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ایونٹ کا پہلا میچ 14 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎