پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے باقاعدہ آغاز میں بس ایک روز ہی باقی ہے اور اس سلسلے میں آج دبئی میں ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔


اس موقع پر تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور پی ایس ایل میں شامل 6 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے کپتانوں نے شرکت کی۔

پی ایس ایل سیزن 4 کی مرکزی ٹرافی کی رونمائی سے قبل پی ایس ایل میں شامل 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایونٹ کی مختلف ٹرافیز کی رونمائی کی۔

تقریب رونمائی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا میں ایک معروف برانڈ بن چکا ہے، اس ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز، کھلاڑی اور اسپانسرز شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے جبکہ سیزن 4 کی ٹرافی پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎