خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے موبائل ایپ لانچ

سعودی عرب میں خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے موبائل ایپ لانچ کردی گئی ہے۔


سعودی عرب میں ابشر نامی ایک ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے سعودی مرد اپنی خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، جب بھی خواتین بغیر اطلاع سفر کےلیے ملک سے باہر جانے لگیں گی تو اْن کے والدین یا شوہر کو پتا چل جائے گا۔

ابشر کے باعث اگر کوئی سعودی خاتون سرحد پار جانے کے لیے اپنا پاسپورٹ پیش کرے گی تو وہاں موجود امیگریشن والوں کی جانب سے خاتون کے خاوند یا ولی کو ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہو جائے گا کہ مذکورہ خاتون ملک سے باہر جانا چاہتی ہے، کیا اْسے جانے دیا جائے۔

گوگل پلے اور ایپل کے ایپ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے۔ واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت اگر خاتون کا ولی چاہے تو اْس کے اندرونِ مْلک یا بیرونِ مْلک سفر پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔ ابشر نامی ایپ سعودیہ میں سرکاری طور پر متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ ایپ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ایک سعودی خاتون کی جانب سے تھائی لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ سیاسی پناہ کی درخواست کرتی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ واپس جانا نہیں چاہتی ہیں۔ بعد ازاں متعلقہ خاتون کو کینیڈا کی شہریت دیدی گئی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎