اثاثوں کی تفصیل کا معاملہ: نثار سمیت 16 ارکان کی معطلی برقرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیرداخلہ اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان اور سینٹر مصدق ملک سمیت 16 ارکان تاحال اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہ کراسکے جس کے باعث ان کی رکنیت معطل ہے۔


پنجاب اسمبلی کے ۹ ارکان اسمبلی نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں جن میں چودھری نثار بھی شامل ہیں۔ سندھ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی کے دو، دو ارکان کی رکنیت بھی تاحال معطل ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎