ارشاد رانجھانی قتل: ملزم رحیم شاہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ارشاد رانجھانی کے قتل کے واقعہ پر مرکزی ملزم رحیم شاہ کو ملیرکورٹ میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر شاہ لطیف پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


ارشاد رانجھانی قتل کیس میں مرکزی ملزم رحیم شاہ کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ارشاد رانجھانی قتل کیس میں نامزد ملزم رحیم شاہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ ملزم کو پیشی کے بعد لیجاتے وقت وکیل کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا۔ پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں مظاہرین ملیرکورٹ پہنچے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے رحیم شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ ارشاد رانجھانی کو 6 فروری کو بھینس کالونی کے یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے ڈاکو قرار دیتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎