کوئٹہ،گیس کے بھاری بھرکم بل دیکھ کر شہری پریشان

گیس بلوں سے پریشان صارفین کہتے ہیں کہ سردیوں میں گیس ملی نہیں انتظامیہ نے بل اضافی بھیج دئیے۔


کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں کو گزشتہ ماہ کے بل دگنے بھیج دئیے۔غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھاری بھرکم بل دیکھ کر پریشان ہو گئے بل لیکرسوئی گیس کے دفتر پہنچ گئے

صارفین کا کہنا ہے کہ بل درست کرنے کی بجائے انتظامیہ حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔

دوسری طرف سوئی سدرن گیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹر پورے ملک میں تبدیل کئے گئے وقت پر بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎