کوئٹہ،ریٹائرسینئرجیل سپرنٹنڈنٹ کی جمع پونجی لُوٹ لی گئی

کوئٹہ میں چند ہفتے قبل ریٹائرہونے والے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کی پنشن اور زندگی بھر کی جمع پونجی چوری کرلی گئی۔ پولیس نے شک کی بناء پر ملازم کو حراست میں لے لیا۔


کوئٹہ کے علاقے ریلوے کوآپریٹیو سوسائٹی میں رہائش پذیر محکمہ جیل کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ کےگھر کا نامعلوم چور صفایا کرگئے۔محمد آصف بٹ حال میں ہی میں ریٹائرڈ ہوئے تھے، چورپنشن کی مد میں ملنے والی بتیس لاکھ روپے سمیت مجموعی طور پر ساٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور پرائز بونڈ اٹھاکر لے گئے۔

بروری پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے شک کی بناء پر ریٹائرڈ آفیسر کے سرکاری ملازم کوحراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎