چاغی،پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ میں پاک فوج نے گیٹ قائم کر دیا

بلوچستان کے ضلع چاغی سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ میں پاک فوج نے آمدو رفت کے لئے گیٹ قائم کر دیا۔


صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ برابچہ کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور آمد ورفت کے لئے قائم گیٹ کا معائنہ کیا ، پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے میر محمد عارف محمد حسنی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے دہشت گردی کے واقعات کم ہو گئے ہیں،افواج پاکستان نے امن کے قیام کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،سرحد پر گیٹ لگنے کے بعد غیر قانونی نقل و حمل کا خاتمہ ہو گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎