نئی پالیسی میں بغیر قربانی ، حج کے اخراجات ، 4 لاکھ 36 ہزار

نئی حج پالیسی جاری کر دی گئی، وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی حج پالیسی 2019 میں سبسڈی کی تمام امیدیں دھری رہ گئیں۔


حج درخواستیں پچیس فروری سے چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آٹھ مارچ کو ہوگی۔

پنجاب اور سرحد میں بغیر قربانی کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار نوسو 75 روپے جبکہ کراچی سندھ اور بلوچستان ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 26 ہزار نو سو 75 روپے ہوں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج سے درخواستیں پچیس فروری سے چھ مارچ تک طلب کرلی گئیں، آٹھ مارچ کو قرعہ اندازی ہوگی ۔

اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب پر مشتمل شمالی ریجن کےلیے حج اخراجات بغیر قربانی چار لاکھ چھتیس ہزارنوسوپچھترروپے ہونگے۔

کراچی، کوئٹہ اور سکھرسمیت سندھ اور بلوچستان پر مشتمل جنوبی ریجن کےلیے حج اخراجات بغیر قربانی چار لاکھ چھبیس ہزارنو سو پچھتر روپے ہوں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس جبکہ نجی اسکیم کے ذریعے اکہترہزار چھ سو چوراسی عازمین حج کریں گے۔

نان حج کوٹہ آپریٹرز 100کمپنیوں کو 50 کے حساب سے کوٹہ ملے گا۔

80 سال سے زائد عمر کے افراد اور حج قرعہ اندازی میں تین سال سے ناکام رہنے والوں کے لیے دس دس ہزار کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ہارڈ شپ کوٹہ ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہوگا۔

رواں سال ایک لاکھ چوراسی ہزاردوسودس پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎