مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ، دو بھارتی فوجی ہلاک، ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ رتنی پورہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کرڈالا ۔ کشمیریوں سے جھڑپ میں کمانڈو سمیت دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔


قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے رتنی پورہ میں مقابلے سے پہلے علاقے کا محاصرہ کیا اور موبائل فون، انٹر نیٹ سروس معطل کرکےگھر گھر تلاشی شروع کردی۔

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو گولیوں سےچھلنی کرڈالا۔ جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کی شہادت پر رتنی پورہ کی عوام بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

اس دوران رتنی پورہ میں ہی ایک اور جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کمانڈو سمیت دو فوجی مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎