ملتان میں جدید طرز کی ماڈل مویشی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ملتان میں جدید طرز کی ماڈل مویشی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مویشی مالکان کو تمام سہولیات مہیا ہوں گی۔


پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو 21 کروڑ 87 لاکھ کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

ترجمان ملتان ڈویژن ارم سلیمی نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ایک بہت بڑی ماڈل مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے جو 43 ایکڑ پر محیط ہوگی اور اس کے اندر جانوروں کے لیے 44 شیڈ بنائے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈی میں چار دیواری، صاف پانی، چارہ اور جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے دستیاب ہونگے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ پرانی مویشی منڈی میں سہولیات نہیں ہیں۔ نئی منڈی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، اس سے جانوروں کے تاجروں کو فائدہ ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎