پی ایس ایل 2019:ایونٹ کو کرپشن فری رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

دبئی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کو میچ فکسنگ کی لعنت سے بچانے کیلئے پی سی بی نے کرپشن مخالف ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں نہیں بیٹھ سکیں گے، فرنچائز مالکان کو میچ سے قبل اپنی اپنی ٹیم سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔


پی ایس ایل فورکے رنگارنگ میلے میں پی سی بی ایونٹ کو کرپشن فری بنانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔ لیگ کیلئے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کے بلاوجہ ہوٹل کی لابی میں بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کھلاڑی میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں انٹرویو نہیں دے سکے گا۔ میچ شروع ہونے سے قبل فرنچائز مالکان کو بھی کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پی سی بی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی پی ایس ایل فور کی نگرانی کرے گا۔ بورڈ حکام نے تمام ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں سے اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کروا لئے ہیں۔

پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ پر شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن کیرئیر سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎