لوگوں کے دلوں سے احتساب کا خوف ختم ہوگیا تھا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے میں ہوئی کرپشن کے کیسز نیب کو بھیجنے کی ہدایت کردی ، ریلوے کے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دو این آر اوز کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں احتساب کا خوف ختم ہوگیا تھا ۔


عمران خان نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتیں خزانے میں کچھ چھوڑ کر جاتیں تو حاجیوں کو مفت بھیج دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ چھ ارب روپے یومیہ سود دے رہے ہیں ، گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو گیس کمپنیاں بند ہوجاتیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ صاحب آپ بھی خرچے کم کریں ۔ ہم نے وزیر اعظم ہاؤس کا خرچہ تیس فیصد کم کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس میں پہلے تو نہاریاں چلتی تھیں، اب چائے بسکٹ پر آگئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎