گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول کے سوسال مکمل

اندرون سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ کی تعمیر کو سو سال ہومکمل ہوگئے اسکول میں صد سالہ جشن منایا گیا ۔


لاڑکانہ کے گورنمنٹ پائلٹ ہائرسیکنڈری اسکول نے فروغ علم کے میدان میں سو سال مکمل کرلیے 1919 میں برطانوی حکومت نے انگریزی حرف ای کی شکل میں چوبیس ایکڑ پر شاندار عمارت تعمیر کرائی جس میں آج بھی چھ ہزار سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں۔

اسکول کے سابق طالب علم اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا، 16 فروری تک منائی جانے والی تقریبات میں نعت، قرات، اسپورٹس اور دیگرپروگرامز ہوں گے۔

اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ میں نے اس اسکول میں بچپن گزارا ہے۔ میری یہاں تربیت ہوئی، ادارے سے محبت کی خاطر جھاڑو بھی لگائی اور پودوں کی دیکھ بھال کرتے رہے جو خوش قسمتی ہے۔

تاریخی پائلٹ اسکول سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ ، سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی اور دیگر اہم شخصیات تعلیم حاصل کرچکی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎