سرگودھا میں ستر سالہ دولہے کو اٹھائیس سالہ دلہن شادی کی پہلی ہی رات لوٹ کر فرار ہوگئی۔
سرگودھا کا بزرگ دولہا غلام مصطفیٰ سہرا باندھے تھانے پہنچ گیا، پولیس کو بتایا کہ دلہن نے رات کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا تھا ۔
دولہے نے پولیس کو بتایا کہ صبح آنکھ کھلی تو دلہن نقدی اور زیورات سمیت کر فرار ہوچکی تھی تاہم دلہن کا پتہ ہے نہ رشتہ کرانے والی کا۔
گواہان اور نکاح خواں بھی غائب ہیں، بھلوال کی رشتے کرانے والی خاتون نے شادی کروائی تھی۔