صوفیا اوپن ٹینس مینز سنگل کا ٹائٹل ڈینیئل میڈیڈیو کے نام

صوفیا: (روزنامہ دنیا) روسی کھلاڑی نے ہنگری کے مارٹن کو ہرا کر کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل جیتا۔


روسی کھلاڑی ڈینیئل میڈیڈیو نے صوفیا اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ہنگرین کھلاڑی مارٹن فکسووکس کو شکست دے کر کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل حاصل کیا۔ بلغاریہ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں ڈینیئل میڈیڈیو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا،دوسری جانب مینز ڈبل فائنل میں جرگن ملزر اور نیکولا میک ٹک نے کرسٹوفر اور چینگ پینگ کو ہرا کر ٹائٹل جیتا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎