آبادی بڑھاؤ اور انعام حاصل کرو، ہنگری حکومت نے بڑا اعلان کرديا

ہنگری کی حکومت نے آبادی بڑھانے کے لیے لبھاؤنے اعلان کردیے، چار بچوں پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، آبادی میں اضافے کے لیے نوجوان جوڑے کو حکومت کئی دیگر مراعات بھی دے گی ۔


ہنگری کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوام آبادی بڑھائیں اور انعام حاصل کریں، چار بچے ہوئے تو زندگی بھر کے لیے تمام ٹیکس معاف کر دیے جائیں گے۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ملک کو ہنگری نسل کے بچوں کی ضرورت ہے، جس خاتون کےچارسےزیادہ بچےہوں گے، اُسےزندگی بھرانکم ٹیکس نہیں دنیا پڑے گا، اس کےعلاوہ زیادہ بچوں والے کنبوں کو کئی طرح کی مالی امداد اور سبسڈی بھی دی جائے گی ۔

آبادی میں اضافے کیلئے اوربن کےاعلان کردہ سات نکاتی منصوبے کےتحت نوجوان جوڑے کوبلاسودی قرضے دیے جائیں گے، گھروں کی خریداری پر سبسڈی کے علاوہ سات نشستوں والی گاڑی خریدنے پر بھی حکومت تعاون کرے گی، یہی نہیں جن کے تین بچے ہوئے اُنکے تمام قرضے معاف کردیے جائیں گے۔

وکٹراوربن کا کہنا ہے کہ ہنگری کوپناہ گزینوں سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ ہنگری نسل کے بچوں کی ضرورت ہے اوربن کے مطابق اس فیصلے سےآبادی میں اضافےکیلیےخواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎