نواز شریف سے تعلق کی سزا دی جارہی ہے، کامران مائیکل


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف اور شہباز شریف سے تعلق کی سزا دی جارہی ہے، ڈٹا ہوا ہوں اور ڈٹا رہوں گا۔

کامران مائیکل نے کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کوآپریٹو سوسائٹی کا الزام ہے وہ سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال سے ریفرنس زیر سماعت ہے، پہلےتفتیش کے لیے نہیں بلوایا گیا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎