سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کی منظوری

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت ہوگئی، چیئرمین نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دیدی، لیٹر بینکنگ کورٹ کراچی میں جمع کرادیا گیا۔


سندھ میں جعلی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی ہیر پھیر کے معاملے میں بڑے بڑے نام سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے نیب کو میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کیس کو اسلام آباد نیب کورٹ منتقل کرنے کی منظوری دیدی، بینکنگ کورٹ میں دستخط شدہ لیٹر جمع کرادیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو دلائل کیلئے 20 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے، 5 مارچ کو بینکنگ کورٹ ہی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تاریخ بھی مقرر ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سمیت پیپلزپارٹی کے کئی رہنماؤں سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں جبکہ اومنی گروپ کے سربراہان بھی گرفتار ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎