کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، اضافی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے کام سے وابستہ افراد کا کاروبار متاثر ہونے لگا۔


کوئٹہ میں موسم گرما سے پہلے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول 6 گھنٹے ہے لیکن کاسی روڈ، سرکی روڈ، پشتون آباد ، سریاب روڈ ،کواری روڈ، قمبرانی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کے کام سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اضافی لوڈ شیڈنگ سے ان کے کام پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں اس کے باوجود بجلی نہیں ملتی۔ کیسکو حکام نے بتایا ہے کہ برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں شٹ ڈاؤن کیا جاتا ہے،اس حوالے سے صارفین کو پہلے ہی آگاہ کر دیتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎