آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں بھارت کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

عثمان خواجہ کی پانچویں میچ میں بھی سنچری، میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار۔ فوٹو: بشکریہ کرک انفو


دہلی: آسٹریلیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھارت کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پانچویں میچ میں بھی چھائے رہے جنہیں بہترین کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

روہت شرما 56، بھونیشور کمار 46 اور کیدر جادیو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کپتان ویرات کوہلی 20، شیکر دھاون 12، ریشب پانت اور وجے شنکر 16،16 رنز بناسکے اور تین کھلاڑی دبل فیگر میں شامل نہ ہوسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنس، جیو رچرڈسن اور مارکس اسٹونس نے 2،2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎