نائیجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک


نائیجیریا میں 3 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 10 افراد ہلاک ہو گئے، درجنوں ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے متعدد افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نائیجیریا کے شہر لاگوس میں اتفاجی مارکیٹ کے قریب واقع زمین بوس ہونے والی عمارت کی چوتھی منزل پراسکول قائم ہے۔

عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملبے تلے اسکول کے درجنوں طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔

مقامی افراد ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو عملے کی مدد کر رہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت 40 سے زائد افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎