آلودگی سے پاک ماحول صحت کی ضمانت ہے

آلودگی سے پاک ماحول صحت کی ضمانت ہے، اس پیغام کو عام کرنے کیلئے وزارت صحت کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں پیڈل فار ہیلتھ ریلی نکالی گئی۔ وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ سائیکل چلانا بہترین ورزش اور بیماریوں کے خلاف ڈھال ہے۔


اسلام آباد میں ہر عمر کے افراد ماحول سے دوستی نبھانے سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی میں شریک شہریوں نے سائیکل سواری کے ڈھیروں ڈھیر فائدے گنوا دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیکل چلانے سے ناصرف دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے بلکہ فٹنس کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔ سائیکل ریلی میں شریک لوگوں نے مزید کہا کہ سائیکلنگ سے ماحول کو آلودگی سے بچایا بھی جاسکتا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ مہم صحت مند پاکستان کی بنیاد ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎