ایک گھنٹے میں 40 کلو جلیبیاں تیار کرنے والی مشین آگئی

جلیبیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ لاہور میں ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے کہ جو لوگوں کو ان کے پسند کی ڈیزائن کی جلیبیاں بنا کر دے رہا ہے ۔


جلیبیاں تیار کرنے میں جدت آگئی ہے۔ روبوٹ کے ذریعے اب جلیبیاں بھی تیار کی جارہی ہیں۔ روبو شیف ایک کلک پر سب تیار کر دیتا ہے۔ انجینئیرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نے ایک سال کی محنت سے یہ روبوٹ تیار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دیگر کھانے بنانے کےلیے بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

شادباغ میں موجود اس دوکان کی مشینی جلیبیاں کھانے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں اور اپنی فرمائش کے ڈیزائن والی جلیبیاں بنواتے ہیں ۔یہ مشین ایک گھنٹے میں 40 کلو جلیبیاں بنا سکتی ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎