پی ایس ایل ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگے

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں پہلا ناک آؤٹ میچ آج دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


ایونٹ میں ہونے والے دونوں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔ کراچی اور اسلام آباد کی فاتح ٹیم جمعے 15 مارچ کو پشاور زلمی کےساتھ میچ کھیلے گی۔

اسلام آباد کے ٹاپ آڈر کو کراچی کنگز کےخلاف کافی مضبوط سمجھا جا رہا ہے جس میں ڈیل پورٹ، لیوک رونکی، ایلکس ہیلز اور آصف علی جیسے بلے باز شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 4، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

کراچی کنگز کے بلےباز کولن انگرام، بابر اعظم اور کولن مونرو مخالف ٹیم کےلیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎