نیب انکوائری، جام خان شورو سندھ ہائی کورٹ میں پیش

سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو اپنے خلاف نیب انکوائری کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔


نیب نے عدالت کو بتایا کہ 12 میں سے 9 پلاٹوں کو الاٹمنٹ آرڈر مل گیا جبکہ باقی 3 کو الاٹمنٹ نہیں ملی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی کے ڈی اے کہاں ہیں؟ انہیں عدالت میں حاضری یقینی بنانی ہو گی، جب انہیں نوٹس جاری کیا ہے تو وہ کہاں ہیں؟ کیا اسلام آباد گئے ہیں؟

کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ ڈی جی کے ڈی اے کراچی میں ہیں۔

عدالت نے ان سے کہا کہ کراچی میں ہیں تو وہ پیش کیوں نہیں ہوئے؟

جام خان شورو کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ میرے موکلٔ نیب انکوائری میں ضمانت پر ہیں،نیب نےایک بار پھر ان کے خلاف وارنٹ ِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، اتنا تو بتا دیں کہ یہ وارنٹ گرفتاری کس کیس میں جاری کیے ہیں؟

عدالت عالیہ نے نیب کے سینئر افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎