اسلام آباد میں بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز

وزیرخزانہ اسد عمرنے اسلام آباد میں بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہونگے جس سے ماحول کی تنزلی کوروکا جاسکے۔


وزیرخزانہ نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پراسد عمرکا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم کیلئے 15 کروڑ پودوں کا ہدف رکھا ہے، وفاقی دارالحکومت میں دس لاکھ پوے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل ہے مگرسبزہ کم ہونے کے باعث شہر کی خوبصورتی ماند پڑگئی، شجرکاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ ممکن بنا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد کو سرسبز بنانے کیلئے مہم میں بھرپورحصہ لیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎