فاٹا انضمام کے بعد وزیراعظم عمران خان پہلے دورے پر جمعہ کو باجوڑ جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعہ قبائلی علاقے باجوڑ کا دورہ کریں گے۔


فاٹا انضمام کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ قبائلی علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان باجوڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر انہیں فاٹا اصلاحات کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔

گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلی ، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی ان کے ہمراہ باجوڑ جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎