گردوں کے امراض سے بچاؤ کی تدابیر

تیزی سے پھیلتی قاتل بیماریوں میں امراض گردہ چھٹے نمبر پر آچکے ہیں۔ ان سے بچنے اور نمٹنے سے متعلق آگاہی کا آج بروز 14 مارچ عالمی دن منایا جارہا ہے۔


امراض گردے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ 20 سال سے زائد عمر کے لوگ اپنے کھانے کے معیار کی وجہ سے ان بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پانی کم پینا، غیر ضروری یا ضرورت سے زیادہ ادویات کا استعمال بھی گردے کے لیے مضر ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی سمیت کسی نشے کی لت بھی گردے کی صحت کونقصان پہنچاتی ہے۔

دنیا بھر میں 85 کروڑ لوگ امراض گردہ کا شکارہیں۔ سالانہ 24 لاکھ ان کی بھینٹ بھی چڑھ جاتے ہیں ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں علاج سے بہرحال احتیاط بہت بہتر ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ گردے کی تکلیف سے بچاؤ کے لیے اچھی غذا ، ورزش اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎