پاکستان کے لیے 5 ممالک کو ویزا آن آرائیول کی سہولت کا افتتاح آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان آج 5 ممالک کیلئے ویزہ آن آرا ئیول پائلٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔


پاکستان آمد پر ترکی ، چین، ملائیشیا ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ویزہ ملےگا۔

پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم امریکی و برطانوی طرز پر بنایا گیا ہے۔ نادرا نے 3 ماہ کی مختصر مدت میں ای ویزہ سہولت کا نظام بنایا ۔ ویزے کے حصول کا عمل 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں ویزہ فیس ، درخواست اور دستاویزات آن لائن جمع ہوسکیں گی ۔ دوسرے مرحلے میں ویزہ لینے کی کارروائی اور تیسرے مرحلے میں اجرا ہوگا ۔

اس کے علاوہ 175ممالک کے شہریوں کو پاکستانی ویزہ آن لائن حاصل کرنے کی سہولت ملے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎