ارکان پنجاب اسمبلی کا تاحیات علاج فری

لاہور: (دنیا نیوز) ارکان پنجاب اسمبلی کا تاحیات علاج فری ہوگا، موجودہ ارکان اسمبلی کو جو سہولیات میسر ہیں وہی سابق ایم پی اے کو بھی ملیں گی۔ تنخواہوں میں اضافے کے بل میں ارکان اسمبلی کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دیا گیا۔ پہلے یہ استحقاق صرف موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔


یاد رہے گزشتہ روز ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی نے منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی، ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18 ہزار روپے سے بڑھ کر 80 روپے ماہانہ ہو گئی۔ ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھ کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنی تنخواہ بڑھالی

اسی طرح یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار، مہمانداری کا ماہانہ الاونس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا، اس وقت ارکان اسمبلی کو 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں، نئے بل کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کو ایک لاکھ 92 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎