سانحہ ساہیوال کیس، وکیل کی غیرحاضری پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت سانحہ ساہیوال کیس میں ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔


عدالت نے سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

اے ٹی سی نے 19 جنوری کو قتل ہونے والے 4 افراد کے جرم میں ملوث ملزمان پر آج فرد جرم عائد کرنی تھی لیکن ملزم صفدر حسین کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرنی پڑی۔

لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کا حکم

ساہیوال میں سی ٹی ڈی حکام نے 19 جنوری کو گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی بیٹی اور شوہر کا دوست شامل تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں رکنی بینچ نے سانحہ ساہیوال پر 14 فروری کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎