میجر جنرل آصف غفور کی ایک ٹوئٹ اور شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے

ترجمان پاک فوج نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل


آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی شکست اور عثمان خواجہ کی شاندار پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بجائے ذاتی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جس پر وہ پہلے بھی آسٹریلوی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریف کرچکے ہیں۔

عثمان خواجہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ پانچ میچز میں 383 رنز بنا کر نمایاں رہے اور اس کارکردگی پر انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دوبارہ بہت بہت مبارک ہو، آپ کے زبردست 100 رنز اور مسلسل تین میچز میں شاندار کارکردگی ون ڈے سیریز میں کامیابی کی وجہ بنی۔

اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے آسٹریلیا کی کامیابی پر 11 مارچ کو بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے عثمان خواجہ کی تعریف کی۔

میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے بعد شائقین کے تبصروں کا سیلاب امنڈ آیا ہے جس میں وہ آسٹریلوی ٹیم اور خاص طور پر عثمان خواجہ کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم پر طنز بھی کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کا میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرضی نام سے موجود ٹوئٹر صارف نے انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ پر فاتح ٹیم کو مبارکباد کچھ اس انداز سے دی۔

سلمان مغل

ظہور بٹ:

حارث رؤف:



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎