’ایسی چائے جو دشمن کو بھی دوست بنائے‘

پاکستان میں چائے کے ٹھیلے پرچائے بیچنے کا ایک نیا انداز دیکھا گیا ہے، جس میں ٹھیلے پربھارتی پائلٹ ابھے نندن کی تصویرموجود ہے اورساتھ میں لکھا ہے کہ’ایسی چائےجو دشمن کو بھی دوست بنائے۔‘ یہ چائے کا ٹھیلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک اس چائے کے ٹھیلے والے کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل نہیں ہوئیں ہیں کہ اس کا تعلق کس شہر سے ہے یا اس شخص کا نام کیا ہے۔ ابھی محض اس کے ٹھیلے کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

پاکستان میں موجود’خان ٹی اسٹال‘نامی ٹھیلے پر چائے کی چُسکی لیتےہوئے ابھے نندن کی تصویر موجود ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’ ایسی چائےجو دشمن کو بھی دوست بنائے‘ نے سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیاہے ،جس نے بھی چائے کے ٹھیلے پر یہ پوسٹر دیکھا وہ چائےکی چسکی لیے بغیر وہاں سے واپس نہیں آیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ چائے بیچنے کا یہ منفرد انداز لوگوں کو اس قدر بھایا کہ انہوں نے اس کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹھیلے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی انکل کے اندر مارکیٹنگ کرنے کی خوب صلاحیت ہے۔‘

اسی طرح کئی ٹوئٹر صارفین نے خان ٹی اسٹال کی تصاویرشیئرکیں اور ساتھ میں سلوگن بھی شیئر کیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎