’’نواز شریف کو جیل جانے سے قبل بھی صحت کا یہی مسئلہ تھا‘‘

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کہتے ہیں کہ نواز شریف کو جیل جانے سے پہلے بھی صحت کا یہی مسئلہ درپیش تھا۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہر اسپتال میں نواز شریف کو متعلقہ علاج کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ہمیشہ اسے مسترد ہی کیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ خود بھی انسانی بنیادوں پر جب نواز شریف کو کہا کہ علاج کروائیں تو ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواست دے رکھی ہے اور میں لندن میں اپنے ڈاکٹر سے ہی علاج کرواؤں گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎