تنخواہوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا، وزير اطلاعات پنجاب

پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے۔


وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حقائق کو سامنے رکھیں تو پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ دیگر اسمبلیوں کی نسبت بہت کم تھی۔

صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم ہے تو یہ ان کی اپنی سادگی کا انداز ہے، پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ متفقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کی تںخواہ گریڈ 18 کے افسر سے بھی کم تھی جبکہ تمام ارکان کو ہاسٹل میں کمرہ بھی نہیں ملتا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎