سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا معطل افسر اعلیٰ شخصیات کے دباؤ پر بحال

سندھ حکومت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں معطل ہونے والے افسر اویس حسین عرف ’کاکا ٹو‘ کو اعلیٰ شخصیاب کے دباؤ پر دوبارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں تعینات کردیا۔


ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراویس حسین کو 22 فروری کومعطل کیا گیا تھا مگر سندھ حکومت نے صرف 19 دن بعد 13 مارچ کو انہیں دوبارہ جمشید ٹاؤن ٹو میں تعینات کردیا ہے۔

سید اویس حسین عرف کاکا ٹو پر الزام ہے کہ انہوں نے طارق روڈ، پی ای سی ایس ایچ ایس بلاک ٹو اور محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور پورشنز بنانے کی اجازت دی۔

ذرائع نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ سندھ حکومت کی اہم شخصیات نے ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم پر دباؤ ڈال کر معطل سید اویس حسین عرف کاکا ٹو بحال کروایا ہے۔

دوسری جانب ایس بی سی اے کے سینئر افسران نے معطل افسر کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس صورتحال پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا جارہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎