سانحہ ماڈل ٹاؤن: تحقیقاتی ٹیم کو جیل میں نواز شریف سے پوچھ گچھ کی اجازت

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم نے نواز شریف سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ احتساب عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کی اجازت دے دی۔


پنجاب پولیس نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نواز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، سابق وزیراعظم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔ نیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎