کراچی میں پولیس کے رویے کو بہتر بنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی سرگرم

ایڈیشنل آئی جی پولیس امیر شیخ نے کہا ہے کہ پولیس کےنامناسب رویے کو درست کرنا مشن ہے، شہر کو گداگر مافیا سے بھی بچانا ہے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے کہا ہے کہ پولیس کے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جارہا ہے۔ پولیس اہلکارجرائم میں ملوث ہوئے اورعوام کے ساتھ بدتمیزی کی تو زیرو ٹولیرنس ہوگی اور انھیں فورس سے نکالا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ شہر میں بھر میں سسٹم بہتر کریں گے اور پولیس کے خلاف شکایتوں پر کارروائی ہوگی۔ انھوں نےبتایا کہ کورنگی میں 1مہینے میں 17 شکایات موصول ہوئیں،ان شکایتوں پر تحقیقات کے بعد کارروائی کریں گے۔

امیر شیخ نے واضح کیا کہ گداگروں کو سگنلز اور فٹ پاتھ پر نہیں بیٹھنے دیں گے اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس اور پولیس کو احکامات دے دیئے گئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎