سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، قتل کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر فرار

قتل کیس کا ملزم عبوری درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے فرار ہوگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ملزم کی 7 سال تک عبوری ضمانت رہنا میرےلیے دھچکا ہے۔


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کیس میں ملزم ارشاد شاہ کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے پر ملزم باآسانی سپریم کورٹ رجسٹری سے فرار ہوگیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملزم کی7سال تک عبوری ضمانت رہنامیرےلیےدھچکا ہے، کیا کوئی7سال تک عبوری ضمانت پر رہنے کا جواز دے سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کو بھی پیغام جانا چاہیے، سندھ ہائیکورٹ نےعبوری ضمانت پر 5 سال بعد فیصلہ جاری کیا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزم نے 2012 میں ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ حیدرآباد میں مقدمہ درج ہے، ملزم اور مقتول پارٹی کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎