ویڈیو: شادی کے بارے میں بلاول بھٹو کا شکوہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلفٹن کے بینظیر پارک میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت و ضرورت اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔


رسمی گفتگو ختم ہونے کے بعد ایک صحافی نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے بڑے سخت سوالات پوچھے جارہے ہیں جس کے باعث سیاسی فضا میں تلخی پیدا ہوگئی ہے۔ اس لیے آج ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے سرسبز سندھ کی بات شروع کی ہے لیکن آپ کی زندگی میں بہار کب آنے والی ہے۔

بلاول بھٹو سوال سننے کے دوران مسکراتے اور اپنے بال سنوارتے رہے۔ صحافی کا سوال غور سے سننے کے بعد بلاول بھٹو نے جواب دینے کے بجائے میڈیا سے شکوہ کرڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پریس کانفرنس میں یہی سوال پوچھا جاتا ہے اور میں ہر بار جواب دیتا ہوں مگر مسئلہ یہ ہے کہ پھر میڈیا بقیہ پریس کانفرنس میں ہونے والی گفتگو نظر انداز کرکے صرف شادی کی بات پر توجہ دیتا ہے۔ اس لیے میں آج اس سوال کا جواب نہیں دوں گا



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎