کرتارپور راہدری پر پاک بھارت مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ، ڈاکٹر فیصل

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔


کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کے بعد واہگہ بارڈر پرپاکستانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے، کچھ چیزوں پر اب بھی اختلاف ہے،اگلی میٹنگ 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگی۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ تیکنیکی امور پر دونوں ملکوں کے ماہرین کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔

روانگی سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور کھولنے کا فیصلہ کیا، اب ہم مذاکرات میں مثبت پیغام لے کر جا رہے ہیں اور امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔

کرتارپور راہداری پر مذاکرات کےلیے ایک بھارتی وفد اس ماہ کی 28 تاریخ کو پاکستان آئے گا۔ پاکستان پہلے ہی کرتار پور راہداری کے معاہدے کا مسودہ بھارت کو بھیج چکا ہے۔

کرتارپور راہداری اس سال بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کھلنے کا امکان ہے۔ گرو بابا نانک کا یوم پیدائش 16 اپریل کو منایا جاتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎