پنجگور: چتکان بازار میں کریکر دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پنگجور: (دنیا نیوز) اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں 7 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎