وزیر وں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے الزام پرقائم

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے اپنے الزام پر آج بھی قائم ہیں۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کا رابطہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ ہے۔

چیرمین پی پی نے کہا کہ ایک وزیر کی سوشل میڈیاپر وڈیو بہت وائرل ہوئی، وہ وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتاہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کےخلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہئے۔

چیرمین پی پی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریبوں کو مدد دینے کے بجائے ان کامعاشی قتل کیا جارہاہے،حکومت کو پہلے انسان پھرحکمران بننا چاہئے۔

چیرمین پی پی نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں جبکہ غیرسنجیدہ وزراء اور غیر ذمے دار وزراء کو ہٹا دینا چاہیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎