وزیراعظم نے سیاحت کے فروغ کیلئے آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا

وزیراعظم نے آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات رقبے میں سوئٹرز لینڈ سے دوگنا ہیں، سیاحت سے ملائیشیا 22 ارب ڈالر جبکہ ترکی 40 ارب ڈالر سالانہ کماتا ہے۔


وزیراعظم نے آن لائن ویزا پالیسی کے اجراء کا افتتاح کردیا، پاکستان آنے کے خواہشمند غیر ملکی کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ویزا اپلائی کرسکیں گے۔

عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء بڑی تبدیلی ہے، آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء نئے پاکستان کی جانب اہم قدم ہے، اس سے سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا، لوگ آسانی سے پاکستان آسکیں گے، سیاحت سے ملائیشیا 22 ارب ڈٓلر جبکہ ترکی 40 ارب ڈالر سالانہ کماتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎