پشاور میں کچرا مت پھینکیں، کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے

پشاور میں سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کے لیے کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن ( سی سی ٹی وی) کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کچرا پھینکتے ہوئے نظر آنے والے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔


ڈبلیو ایس ایس پی نے کچرا پھیکنے کے لیے مختلف مقامات پر جگہوں کا تعین کیا ہے جن کے علاوہ دیگر جگہوں پر کوڑا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی خلاف ورزی جرم تصور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق شہر میں 5 مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جن کی مدد سے نگرانی اور نشاندہی میں آسانی ہوگی۔

ڈبلیوایس ایس پی کے سربراہ ظفرعلی شاہ نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر5 سے 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ شہریوں نے بھی حکومتی اقدام کوسراہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎