بختاور بھٹو کا وزیراعظم کی مایوسی کے ٹوئٹ کا جواب

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اورسا بق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کی مایوسی کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔


بختاور بھٹو نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس سے زیادہ انتہائی مایوسی کی بات تو روزانہ ہیلی کاپٹر پرچکر لگانا ہے۔

سابق صدر کی صاحبزادی نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ ہر مہینے بیرون ملک دورے مایوس کن ہیں۔

بختار بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ملک دوروں سے بھی پارلیمنٹ میں کم حاضری مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ کرنسی کا کیا حال ہے اور اس کی قدر کتنی کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراعلی اورارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعظم نے مایوسی کا اظہار کیا تھا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎