’فواد چودھری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ‘

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ ذرائع بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔


دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب انھیں کسی اور وزارت کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پور کیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎